Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsمیسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلیں گے: بھارتی وزیر کھیل...

میسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلیں گے: بھارتی وزیر کھیل کا دعویٰ

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرکٹ کو جتنا پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی فٹبال کا کھیل بھی عوام میں مقبول ہو رہا ہے،ایسے میں اب بھارتی فٹبال فینز کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

تمام فٹبال شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسی یا رونالڈو میں سے کسی کو بھی اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھیں، اس بار بھارتی شائقین کی ایک ایسی ہی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے آئیں گے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل نے بدھ کو انکشاف کیا کہ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم، بشمول لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی، اگلے سال ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے کیرالہ آئیں گے۔

کیرالہ کے وزیر کھیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میچ مکمل طور پر ریاستی حکومت کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔اس کے تمام مالی اخراجات ریاست کے تاجر اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ میسی نے اس سے قبل 2011 میں بھارت میں ایک میچ کھیلا تھا۔

بھارت میں 2011 میں ارجنٹائن اور وینزویلا کے درمیان ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اوریہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this