Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsبنوں:چلتی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،...

بنوں:چلتی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے علاقے جانی خیل میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع بنوں کے سین تنگہ ویکی جانی خیل میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریب ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش تلاش شروع کردی گئی ہے، 4 افراد کے گھناؤنے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروئی کی جائے گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this