Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلصنفی تنازعے کا شکار الجیرین باکسر ایمانی خلیف کی میڈیکل رپورٹس لیک

صنفی تنازعے کا شکار الجیرین باکسر ایمانی خلیف کی میڈیکل رپورٹس لیک

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمانی خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمانی خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ابتدائی طور پر 2023 میں فرانسیسی اور الجزائری ماہرین نے پیرس کے اسپتال اور الجزائر کے اسپتال میں تیار کی تھی۔غیر مصدقہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایمانی خلیف میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

ایمانی خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ان سےگولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔

یہ معاملہ اس وقت زیادہ گھمبیر ہوا جب ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمانی خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیونکہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر ہونے کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں۔

لیکن اٹلی کی خاتون باکسر کے اعتراض کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے باکسر ایمانی خلیف کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔

بعدازاں ایمانی خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کرکے الجزائر کو دوسرا گولڈ میڈل جتوایا۔

کامیابی کے بعد ایمانی کا کہنا تھا کہ میں ایک عورت ہوں جیسے ہر دوسری عورت ہے، میں عورت پیدا ہوئی، عورت کی طرح زندگی گزاری، عورت کی طرح مقابلہ کیا، اس میں کوئی شک نہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this