بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے جمعہ کو حال ہی میں ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔
شان مسعود کی زیرقیادت ٹیم نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی اور فروری 2021 کے بعد اپنے گھر پر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی.
پاکستان کی جیت کے بعد شاہین آفریدی نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر کامران، ساجد اور نعمان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے پوسٹ کی کہ گھر پرشاندار جیت! پاکستان کو مبارک ہو نعمان علی اور ساجد خان غیر معمولی تھے، اس کے ساتھ ساتھ کامران غلام کے لیے ایک ڈریم ڈیبیو اور سلمان علی آغا کی جانب سے زبردست شراکت، اسے جاری رکھیں، انشاء اللہ،۔
دریں اثناء بابر اعظم نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دلی پیغام کے ساتھ ٹیم کی تصویر بھی پوسٹ کی۔
بابر نے پوسٹ کیا کہ شاندار جیت، کوشش اور جذبے پر فخر ہے.
یہ بات قابل غور ہے کہ نعمان اور ساجد نے بالترتیب 11 اور 9 وکٹ حاصل کیں، جو ایک ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹ لینے والی دوسری پاکستانی جوڑی بن گئے۔
اس دوران کامران غلام نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔