بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چندیکا ہتھورو سنگھا کوہیڈ کوچ کے عہدے سے معطل کر دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا کو تادیبی بنیادوں پر معطل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھا نے انہیں تھپڑ مارا تھا.
اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فل سیمنز فروری میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی تک عبوری کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
غور طلب ہے کہ سابق سری لنکن کھلاڑی کو 48 گھنٹے کی معطلی کے بعد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا.
اس سے قبل فروری 2023 میں، ہتھور سنگھا بنگلہ دیش کے کوچ کے طور پر اپنے دوسرے دور کے لیے واپس آئے تھے۔
گزشتہ سال ان کی دوبارہ تقرری کے حوالے سے بی سی بی کے صدر فاروق احمد سمیت سابق کپتان اس فیصلے کے خلاف تھے۔
ان کا سب سے بڑا کارنامہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز تھا اس سیریز میں بنگلہ دیش نے مین ان گرین کے خلاف سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ جیت 15 سال کے عرصے میں بیرون ملک ٹیسٹ سیریز کی فتح تھی۔