Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

Published on

spot_img

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں واپسی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس منگل سے ملتان میں شروع ہونے والے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایکشن میں واپسی کے لیے تیار نظر آرہے ہیں۔

تیتس سالہ کھلاڑی پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جسے انگلینڈ نے اسٹینڈ ان کپتان اولی پوپ کی قیادت میں جمعہ کو ایک اننگز اور 47 رنز سے جیتا تھا۔

اگست میں دی ہنڈریڈ 2024 کے دوران ناردرن سپر چارجرز کے لیے کھیلتے ہوئے اسٹوکس کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔

جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سمیت گرمیوں کے بقیہ سیزن کے لیے کرکٹ سے دور رہے۔

تاہم، بین اسٹوکس کو صحت یاب ہونے کی وجہ سے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا انہوں نے اگست کے آخر میں ہلکی بلے بازی کی تربیت دوبارہ شروع کی اور ستمبر میں طویل نیٹ سیشنز میں حصہ لیا۔

انگلینڈ ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ سٹوکس نے اتوار کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی اگر اسٹوکس کو فٹ قرار دیا جاتا ہے تو امکان ہے کہ وہ کرس ووکس کی جگہ لیں گے۔

غور طلب ہے کہ پاکستان نے سیریز کے بقیہ دو میچوں کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اسٹار بلے باز بابر اعظم، وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this