Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

Published on

spot_img

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹریوس ہیڈ نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو بارش سے متاثرہ پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے اپنے 310 رنز کے تعاقب میں ایک شاندار آغاز کیا، اوپنر میتھیو شارٹ (58) اور ہیڈ (31) نے7 اوور میں 78 رنز بنائے۔

آسٹریلیا 20.4 اوور میں 165-2 کے مجموعی اسکورپر تھا اور بارش نے کھیل کو روک دیا، ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کے تحت مطلوبہ ہدف سے یہ بہت آگے تھا.

زخمی مچل مارش کی جگہ آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے اسٹیو اسمتھ 36 رنزپرناٹ آؤٹ تھے اس سے پہلے کہ امپائر نے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیل کو ختم کر دیا۔

Travis Head hits a six-AFP
Travis Head hits a six-AFP

اس سے قبل، اسٹیو اسمتھ اور فل سالٹ نے انگلینڈ کی اننگز کا شاندارآغاز کیا جس میں ایرون ہارڈی کے لگاتار چھکے شامل تھے۔

لیکن ہارڈی نے اپنا بدلہ اس وقت لے لیا جب سالٹ کی ڈرائیوکو اوور پوائنٹ پر مارنس لیبوشین نے کیچ کر لیا اس سے پہلے کہ انہوں نے ول جیکس کو ایک بہترین آف کٹر کے ساتھ صفر پر بولڈ کیا۔

لارڈز میں 63 رنز بنانے والے ڈکٹ نے 45 گیندوں پر ہاف سنچری مکمل کی اور بروک صرف 39 گیندوں پراس تاریخی مقام تک پہنچے جب انہوں نے ہارڈی کو لانگ آن پر چھکا لگایا۔

اس کے بعد بروک نے 25ویں اوور کے آغاز میں لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو لگاتار چھکے مارے لیکن زمپا نے بروک کو 4 گیندوں کے بعد ایک سست، فلائٹ ڈلیوری کے ساتھ آوٹ کر دیا۔

بروک کے آؤٹ ہونے سے انگلینڈ مشکلات کا شکار ہوا لیکن ٹرینٹ برج میں ڈکٹ نے 86 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے سمیت اپنے کیریئر کی دوسری ون ڈے سنچری مکمل کی انہوں نے 91 گیندوں پر 107 رنز بنائے.

ہدف 202-2 کے ساتھ ایک موقع پر انگلینڈ نے ایک بہت بڑا ٹوٹل مقرر کیا تھا تاہم، انہوں نے 107 رنز پر اپنی آخری8 وکٹ گنوائیں اور 309 رنز پر آؤٹ ہو گئے.

پارٹ ٹائم اسپنر ہیڈ نے اپنے کیریئر کے بہترین ون ڈے میں 4 وکٹ حاصل کیں.

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this