Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی کا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹکٹ...

آئی سی سی کا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان

آئی سی سی کا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مارکی ایونٹ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ میں جاری رہے گا۔

دس ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے دن بنگلہ دیش کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا اس سے پہلے پاکستان سری لنکا کا مقابلہ کرے گا۔

اب، آئی سی سی نے ٹکٹ کی قیمتوں کا انکشاف کیا ہے، جو 5 درہم سے شروع ہوتی ہے، جبکہ پریمیم سیٹنگ ٹکٹ 40 درہم میں دستیاب ہیں۔

کرکٹ گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈبل ہیڈر میچ کے دنوں میں شرکت کرنے والے شائقین کو دونوں گیمز تک رسائی دینے والے ایک ٹکٹ سے فائدہ ہوگا کرکٹ کے شائقین کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کے اقدام میں، آئی سی سی نے 18 سال سے کم عمر کے ہر فرد کے لیے داخلہ مفت کر دیا ہے۔

جبکہ آئی سی سی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹس دستیاب کرائے ہیں، شائقین دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم دونوں میں قائم کیوسک سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ماہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بنگلہ دیش سے یو اے ای منتقل کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments