Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: خرم شہزاد، عامر جمال انگلینڈ سیریز سے قبل فٹ...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: خرم شہزاد، عامر جمال انگلینڈ سیریز سے قبل فٹ قرار

Published on

spot_img

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: خرم شہزاد، عامر جمال انگلینڈ سیریز سے قبل فٹ قرار

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے منگل کو رپورٹ کیا کہ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عامر جمال کو فٹنس مسائل سے صحت یاب ہونے کے بعد سلیکشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

جمال نے مکمل فٹنس حاصل کر لی ہے اور حال ہی میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے دو میچوں میں شرکت کی ہے تاہم شہزاد کو انگلینڈ کی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دوران آرام دیا گیا تھا اور ان کی میڈیکل رپورٹس کلیئر کر دی گئی ہیں۔

جمال فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے، وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئےاور شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم اس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان آنے والے دنوں میں متوقع ہے قومی ٹیم سیریز کی تیاریاں شروع کرنے کے لیے 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرنے والی ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی اسی روز پاکستان پہنچے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے شیڈول کی تصدیق کی تھی دوسرا ٹیسٹ، جو اصل میں 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونا تھا، اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بقیہ دو ٹیسٹ اصل منصوبہ بندی کے مطابق کھیلے جائیں گے، یعنی 7-11 اکتوبر ملتان اور 24-28 اکتوبر راولپنڈی

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this