Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی اور آرسنل کا کانٹے دارمقابلہ 2-2 سے...

پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی اور آرسنل کا کانٹے دارمقابلہ 2-2 سے برابر

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اتحاد اسٹیڈیم میں پریمیئر لیگ کی دو ٹاپ ٹیموں مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں مانچسٹر سٹی نے ہوم اسٹیڈیم میں مضبوط آغاز کیا اور کھیل کے پہلے نو منٹ کے بعد ہی ایرلنگ ہالینڈ نے گول کرکے سٹی کو کھیل میں 1-0 کی برتری دلا دی ۔ یہ ہالینڈ کا سٹی کے لیے کیریئر کا 100 واں گول تھا۔

100 goals for City!

تاہم کھیل کے 22ویں منٹ میں ہی سٹی کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ان کے اہم کھلاڑی اور مڈفیلڈر روڈری کو انجری کے باعث کھیل چھوڑنا پڑا اور سٹی نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ باقی میچ کھیلا ۔

دوسری جانب آرسنل نے زبردست دفاع کا مظاہرہ کیا تھا اور ایرلنگ ہالینڈ کے ابتدائی گول کے بعد کھیل کا رخ موڑ دیا، آرسنل نے ریکارڈو کیلافیوری کے ذریعے جلد ہی گول کر کے برابری کردی۔

Arsenal equalized through Ricardo Calafiori.
Arsenal equalized through Ricardo Calafiori.

اس کے بعد آرسنل نے ایک بار پھر سیٹ پیسز میں اپنی مہارت دکھائی جب ہاف ٹائم سے پہلے گیبریل نے ہیڈر کے ذریعے گول کیا، اس کے فوراً بعد کھیل میں متنازعہ صورت حال پیدا ہوگئی جب آرسنل کے ٹروسارڈ کو گیند کو کک کرنے پر دوسرا پیلا کارڈ دیا گیا۔ یہ چیز آرسنل کے لیے مایوس کن تھی، کیونکہ سٹی کے جیریمی ڈوکو کو ایسی ہی ایک حرکت پر پیلا کارڈ نہیں دیا گیا تھا۔

پہلے ہاف میں لینڈرو ٹروسارڈ کو باہر بھیجے جانے کے بعد آرسنل 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود جیت کے قریب تھا۔ لیکن کھیل کے آخری منٹوں میں جان سٹونز نے مانچسٹر سٹی کے لیے اتحاد اسٹیڈیم میں ڈرامائی میچ میں آرسنل کے خلاف ڈرا کو یقینی بنایا۔

Stones celebrate equality

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this