Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، فاطمہ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، فاطمہ ثناء

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، فاطمہ ثناء

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سخت گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور انہیں صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

دبئی روانگی سے قبل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ وہ اپنی کپتانی کی وجہ سے کوئی دباؤ محسوس نہیں کرتیں کیونکہ وہ اس سے قبل ٹیم کی قیادت کر چکی ہیں۔ “مجھے انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی طرف سے بہت سپورٹ حاصل ہے، اس لیے یہ مختلف محسوس نہیں ہوتا۔”

انہوں نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور میچ کے دن انہیں صرف اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھا کھیلنے پر یقین رکھنا چاہیے اور اس یقین کو آگے بڑھانا چاہیے۔

جب آپ مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ زیادہ شدت کے ساتھ کھیلتے ہیں جب آسٹریلیا جیسی ٹیم کا سامنا ہوتا ہے، تو آپ کو اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی بار ہم انڈیا سے ہارے تھے، لیکن اس سے پہلے بھی ہم جیت گئے تھے ہمارا انڈیا کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ رہا ہے، اور جس دن ہم اچھا کھیلے تو جیت ہماری ہو گی۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پاکستانی اسکواڈ:
فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this