الرئيسيةTop Newsساف انڈر 17 چیمپین شپ میں پاکستانی فٹبال ٹیم کا فاتحانہ آغاز

ساف انڈر 17 چیمپین شپ میں پاکستانی فٹبال ٹیم کا فاتحانہ آغاز

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، ساف انڈر 17 چیمپین شپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف بھوٹان کے نیشنل اسٹیدیم ‌چنگلی‌میتھانگ میں کھیل۔ نیپال کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں 4 بار فائنل کھیل چکی ہے مگر کبھی بھی یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی دوسری جانب پاکستان کی ٹیم نے 2011 میں ایک دفعہ یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

Pakistan wins its first match against Nepal in SAFF 2024 championship
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF
Pakistan wins its first match against Nepal in SAFF 2024 championship
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF

پاکستان ٹیم نے جارحانہ طریقے سے کھیل کی شروعات کی, میچ کے تیسرے منٹ میں پاکستانی فارورڈ لائن ے زبردست موقع بنایا مگر اس موقع کو وہ گول میں تبدیل نہ کر سکے اور پاکستانی کھلاڑی کا ہیڈر گول پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ بھوٹان کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کھیل کے نویں منٹ میں فری کک پہ گول پہ شاٹ لگایا مگر شرف خان کا لگایا ہوا شاٹ گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گیا.

"Government Employees from Khyber Pakhtunkhwa Being Brought to Rally, Says Provincial Information Minister Uzma Bukhari"
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF

کھیل کے 15 ویں منٹ میں پاکستانی فارورڈ کو نیپال کی ڈی میں گرایا گیا مگر عبدالغنی کو پینلٹی نہ مل سکی، کھیل میں پاکستان نے حملے جاری رکھے اور نیپال کی ٹیم سے سخت مقابلہ کی۔ کھیل کے 18ویں منٹ میں نیپال کو فری ہٹ ملی لیکن ریباونڈ پہ ملنے والی شاٹ پاکستانی کیپر اور گول کے اوپر سے گزر گئی۔ جوابی حملے میں پاکستان کو کارنر ملا مگر پاکستان اس سے کوئی بھی فائدہ نہ اٹھا سکا۔

Pakistan wins its first match against Nepal in SAFF 2024 championship
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF

کھیل کے 29 منٹ میں پاکستان کے کھلاڑی کی شاٹ کو نیپال کے کیپر نے انتہائی مہارت سے بچایا۔ اور یوں پاکستان نے نیپال کے اعصاب کو قابو میں رکھنا شروع کر دیا اور کھیل میں اپنی گرفت جما لی۔پاکستان مسلسل نیپال کی ڈیفنس لائن کو عبار کرتا رہا، گول کا بہترین موقع کھیل کے 43 ویں منٹ میں آیا جب پاکستانی کھلاڑی نے کیپر کو بھی چکما دیا مگر بال کو جال کی راہ دکھانے میں ناکام رہے۔ کھیل کے پہلے ہالف میں مزید 2 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر کوئی بھی ٹیم اس دوران گول کرنے میں ناکام رہی، پہلے ہالف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے فاول کئے گئے مگر ریفری نے کسی بھی قسم کا کارڈ دکھانے سے گریز کیا اور یوں کھیل کا پہلا ہالف بغیر کسی گول کے برابر رہا.

Pakistan wins its first match against Nepal in SAFF 2024 championship
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF

کھیل کے دوسرے ہالف میں پہلا کارنر پاکستانی ٹیم کو ملا مگر عبدالصمد کا کارنر رائیگاں گیا۔ میچ کے دوسرے ہالف میں دونوں ٹیموں نے کھیل پہ اپنی گرفت مظبوط رکھی اور ایک دوسرے کی گول پہ حملے جاری رکھے مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسر ہالف کا بہترین موقع نیپالی ٹیم کے لیے کھیل کے 64ویں منٹ میں آیا مگر نیپالی کپتان سبھاش کا شاٹ گول پوسٹ کے اوپر سے گزر گیا، اگلے ہی منٹ میں نیپال کو ایک اور موقع ملا نیپالی کھلاڑی سوجن نے بال کو جال کی راہ دکھائی مگر بال گول پوسٹ کے باہر چلا گیا۔ اس کے بعد نیپال کی ٹیم گول کے لیے سخت جدوجہد کرتی نظر آئی مگر پاکستانی گول کیپر نے ہر طرح کے خطرات کو ٹالنا جاری رکھا۔

کھیل کے 80ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کو کارنر کک ملی جس پر پاکستانی کھلاڑی محمد طلحہ کے مارے ہوئے ہیڈر نے پاکستان کو پہلا گول دلایا اور یوں میچ میں پاکستان کو برتری حاصل ہوگئی۔ کھیل کے 85 ویں منٹ میں نیپالی فارورڈ کی جارحانہ رفتار نے پاکستانی کیپر کاشف کو زخمی کیا، مگر کاشف کسی خاطر خواہ انجری سے محفوظ رہے۔ کھیل کے 87 منٹ میں پاکستانی فارورڈ کا شاٹ نیپالی گول کے اوپر سے گزر گیا، میچ میں دونوں ٹیموں کے کئی کھلاڑی کریمپس کا شکار ہوئے. اس میچ کے عیوض 3 قیمتی پوئینٹس پاکستان کے حق میں آئے اور پاکستان نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ شروعات کی، پاکستان اپنا اگلا میچ 23 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی.

Pakistan wins its first match against Nepal in SAFF 2024 championship
Pakistan wins its first match against Nepal. Photo credit: PFF

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this