الرئيسيةکھیلفٹ بالانگلینڈ کے چھ کھلاڑی سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ بیلن ڈی...

انگلینڈ کے چھ کھلاڑی سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ بیلن ڈی آر کی فہرست میں شامل

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے چھ فٹ بال کھلاڑی، جنہوں نے ٹیم کو یورو 2024 کے فائنل میں پہنچنے میں مدد کی، کو 2024 کے بیلن ڈی آر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جو سال کے بہترین مرد فٹبالرز کے اعزاز میں دیا جاتا ہے ان چھ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے کپتان( ہیری کین )، مڈفیلڈر (جوڈبیلنگھم) ، مڈفیلڈر (فل فوڈن )،مڈفیلڈر(ڈیکلن رائس) ،بکائیو ساکا ،فارورڈ (کول پامر) شامل ہیں-

Harry Kane and Jude Bellingham are among the six England players nominated
Harry Kane and Jude Bellingham are among the six England players nominated

اس کے علاوہ سپین اور بارسلونا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ونگر لامین یامل بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انگلینڈ نے یورو 2024 کے فائنل میں جگہ بنائی لیکن 14 جولائی کو برلن میں ہونے والے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 2-1 سے ہار گئی۔
Lamine Yamal has also been nominated for the Ballon d'Or award
Lamine Yamal has also been nominated for the Ballon d’Or award

پریمیئر لیگ کی ٹیموں مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے آٹھ کھلاڑی، جو لیگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے، بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔

یاد رہے 2003 کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دنیائے فٹ بال کے دو مشہور کھلاڑی لیونل میسی اور نہ ہی کرسٹیانو رونالڈو کو بیلن ڈی اور ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 2023 سمیت آٹھ بار ایوارڈ جیتنے والے میسی اس سال فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ جبکہ پانچ بار کے فاتح رونالڈو بھی فہرست سے غائب ہیں۔

This is the first time since 2003 that Messi and Ronaldo have not been nominated for the Ballon d'Or award.
This is the first time since 2003 that Messi and Ronaldo have not been nominated for the Ballon d’Or award.

چونکہ کریم بینزیما اور لوکا مودریچ، صرف دوسرے سابقہ ​​فاتح ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں، وہ بھی اس سال فہرست میں شامل نہیں ہیں، اس کا مطلب ہے کہ 2024 کا بیلن ڈی آر کوئی نیا کھلاڑی پہلی بار جیتے گا ۔

بیلن ڈی آر کا فیصلہ فیفا کی مردوں کی عالمی درجہ بندی کے سرفہرست 100 ممالک کے صحافیوں کے ووٹوں سے کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوبی مینو اور الیجینڈرو گارناچو کوپا ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا ہےجو سال کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔ جبکہ ایسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینز کو دوبارہ یاشین ٹرافی کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا – وہ گزشتہ سال بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں – جو بہترین گول کیپر کو دیا جاتا ہے۔

دریں اثنا مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیوولا،کو سال کے بہترین کوچ کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں کیا جائے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...