Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کر دیا،یوراج سنگھ...

ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کر دیا،یوراج سنگھ کے والد کی سابق کپتان پر تنقید

Published on

spot_img

ایم ایس دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کر دیا،یوراج سنگھ کے والد کی سابق کپتان پر تنقید

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایک بار پھر ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ایم ایس دھونی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہندوستان کے لیے سات میچ کھیلنے والے یوگراج نے دھونی پر مسلسل تنقید کی ہے انہوں نے ان پر یوراج کے کیریئر کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دھونی پر اپنے تازہ حملے میں یوگراج نے کہا ہے کہ دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا یوگراج کا تبصرہ مختلف ذرائع سے وائرل ہوا ہے۔

یوگراج نے زی سوئچ یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ایس دھونی کو معاف نہیں کروں گا، انہیں آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے، وہ بہت بڑے کرکٹر ہیں لیکن انہوں نے میرے بیٹے کے خلاف جو کیا، اب سب کچھ سامنے آ رہا ہے انہیں زندگی میں کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا.

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی دو چیزیں نہیں کیں، پہلا، میں نے کبھی کسی کو معاف نہیں کیا جس نے میرے لیے غلط کیا ہو، اور دوسرا، میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی انہیں گلے نہیں لگایا، چاہے وہ میرے گھر والے ہوں یا میرے بچے

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوگراج نے دھونی پر براہ راست حملہ کیا ہو اس سال کے شروع میں، 66 سالہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دھونی کے برے کاموں کی وجہ سے سی ایس کے نے آئی پی ایل 2024 ہارا انہوں نے دھونی پر یوراج سے “حسد” ہونے کا بھی الزام لگایا۔

یاد رہے، دھونی نے اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم، 43 سالہ کھلاڑی اب بھی آئی پی ایل میں بطور کھلاڑی سرگرم ہیں۔

دوسری طرف، یوراج دھونی سے ایک سال پہلے 2019 میں ریٹائر ہو گئے تھے انہوں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کے خلاف جون 2017 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this