Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹجے شاہ کو آئی سی سی کا بلا مقابلہ چیئرمین کیوں منتخب...

جے شاہ کو آئی سی سی کا بلا مقابلہ چیئرمین کیوں منتخب کیا؟

جے شاہ کو آئی سی سی کا بلا مقابلہ چیئرمین کیوں منتخب کیا؟

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے سی ای او جانی گریو نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ جے شاہ کو متفقہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ایک ہندوستانی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو کے دوران، گریو نے کرکٹ کمیونٹی میں جے شاہ کی قیادت کی حمایت کا اعتراف کیا۔

ویسٹ انڈین نے شاہ کی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری کے طور پر اپنے دور کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ میں ان کی نمایاں شراکت کی بھی تعریف کی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ اندرونی سیاست پر زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا اگر آپ بی سی سی آئی میں جے کی قیادت کو دیکھیں تو یہ بہت اچھا رہا.

انہوں نے ویمن پریمیئر لیگ کی میزبانی کی ہے، بھارت میں 50 اوور کے ورلڈ کپ کی کامیابی سے نگرانی کی ہے اور آئی پی ایل اور بی سی سی آئی کے ساتھ بڑے نشریاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

گریو نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین کا کردار ادا کرنے کے لیے غیر معمولی طور پر موزوں ہیں انہوں نے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ شاہ کی قیادت میں عالمی کرکٹ کے مفادات نمایاں طور پر آگے بڑھیں گے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے نے تیسری مدت ملازمت حاصل کرنے سے انکار کرنے کے بعد جے شاہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ یکم دسمبر 2024 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments