Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ...

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Published on

spot_img

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف 30 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں اسپنر ابرار احمد اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ شامل ہیں۔

جولائی 2023 میں گھٹنے کی انجری سے واپسی کے بعد شاہین نے 10 اننگز میں صرف 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین اپنی باؤلنگ کے ساتھ کچھ چیزوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ وہ اتنے موثر ہو جتنا وہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے لیے تین فارمیٹس کھیل رہے ہیں وہ حال ہی میں والد بھی بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزاریں۔

پاکستان کا 12 رکنی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

Screengrab of Pakistan Cricket team post-FB
Screengrab of Pakistan Cricket team post-FB

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this