Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی نے بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء...

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا ہے۔

دوسرا ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے حصے کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اسی مقام پر پہلا مقابلہ 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد باونس بیک کرنے کی کوشش کرے گا۔

پی سی بی نے پریسر میں کہا کہ طلبہ کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنی یونیفارم میں ہونا اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈ ساتھ لانے کی ضرورت ہے وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز عمران خان اور جاوید میانداد اور پریمیم انکلوژرز میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات سے لائیو ایکشن دیکھ سکیں گے.

یہ فیصلہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا کہ وہ آئیں اور دونوں فریقوں کے درمیان کرکٹ کے دلچسپ کھیل کا مشاہدہ کریں۔

بنگلہ دیش نے اتوار کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کا حصہ ہے۔

طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں بیٹھنے کی گنجائش پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this