الرئيسيةامریکہاوباما کی مجھ پر تنقید ذاتی نوعیت کی تھی :ڈونلڈ ٹرمپ

اوباما کی مجھ پر تنقید ذاتی نوعیت کی تھی :ڈونلڈ ٹرمپ

Published on

spot_img

اوباما کی مجھ پر تنقید ذاتی نوعیت کی تھی :ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوران میں سابق صدر باراک اوباما کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔

بدھ کے روز نارتھ کیرولائنا ریاست میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “ڈیموکریٹک کنونشن میں اوباما کی مجھ پر نکتہ چینی ذاتی نوعیت کی تھی”۔

شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ “78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد سے دل چسپی ہے۔ وہ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں”۔

ہم ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید 4 سال نہیں چاہتے : اوباما

اوباما کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار (ٹرمپ) امریکیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اس طرح سے تقسیم ہو چکا ہے جس کو جوڑا نہیں جا سکتا۔ اوباما نے کہا کہ “ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید چار برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے (مزید) چار برس نہیں چاہتے”۔

اوباما نے اس خیال کا اظہار بھی کیا تھا کہ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹک حریف کے سامنے شکست سے خوف زدہ ہیں۔

یاد رہے کہ کنونشن میں باراک اوباما اور ان کی اہلیہ میشیل کے خطاب سے پہلے ٹرمپ نے ان دونوں شخصیات کو سراہا تھا۔ پیر کی شام ‘سی این این’ سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ وہ (اوباما) ایک اچھے آدمی ہیں مگر وہ کاروبار میں بہت کمزور تھے۔ اگر ہم اس چیز پر نظر ڈالیں کہ ان کے دور میں تجارت کے حوالے سے ہمارے ملک میں کیا ہوا تو یہ تباہ کن تھا”۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ “مجھے اوباما پسند ہیں۔ وہ ایک اچھے آدمی ہیں۔ میں ان کا اور ان کی اہلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں”۔

امریکا میں اس وقت ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان مختلف امور کے حوالے سے مواقف میں شدید انقسام پایا جا رہا ہے۔ ان امور میں غیر قانونی ہجرت کے علاوہ افراطِ زر، روزگار کے مواقع، مہنگائی اور اسقاط حمل وغیرہ شامل ہیں۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this