Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیللبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق

Published on

spot_img

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد مارے گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ تحریک کے ہتھیاروں کے اسٹور کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے ان افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی۔

لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ نباتیح کے علاقے میں کیے جانے والے حملے میں مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیل کی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ فضائیہ نے رات میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے مقام کو نباطیح کے علاقے میں نشانہ بنایا، یہ علاقہ اسرائیلی سرحد کے قریب ترین مقام سے تقریباً 12 کلومیٹر (7 میل) دور واقع ہے۔

قبل ازیں فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر (31 میل) دور مارون الراس اور ایتا الشعب کے دیہات میں فوجی عمارتوں پر حملہ کیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر فلسطینی گروپ کے حملے اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بعد سے حزب اللہ اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریبا روزانہ جھڑپیں کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اکتوبر سے سرحد پار جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریباً 570 افراد کو قتل کیا جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے ارکان تھے لیکن کم از کم 118 عام شہری بھی مارے گئے، خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اس دوران عرصے کے دوران لبنان پر 6ہزار 500 سے زائد حملے کیے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this