اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرانس اور سپین کی فٹ بال ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
میزبان فرانس کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں مصر کی ٹیم کو شکست دی جبکہ سپین کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں مراکش کوہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ سٹیڈ ڈی مارسیلی، میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سپین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مراکش کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جبکہ سٹیڈ ڈی لیون، ڈیسینس ،چارپیو کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان فرانس کی مینز فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مصر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سیمی فائنلز کھیلے جانے کے بعد مینز فٹ بال ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور فرانس اور سپین کی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے 9 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی .