Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹہم نے دھمکیوں کے باوجود بھارت کا دورہ کیا، شاہد آفریدی کی...

ہم نے دھمکیوں کے باوجود بھارت کا دورہ کیا، شاہد آفریدی کی بھارت پر تنقید

Published on

spot_img

ہم نے دھمکیوں کے باوجود بھارت کا دورہ کیا، شاہد آفریدی کی بھارت پر تنقید

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے پر بورڈ آف کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) پر تنقید کی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی ہے، تاہم، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔

دریں اثنا، سابق کپتان نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دھمکیوں کے باوجود ماضی میں بھارت کا دورہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا دورہ کرنے سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہا ہے۔

آفریدی نے کہا کہ اگر انڈیا کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا ارادہ نہیں ہے تو انڈیا بہانے بناتا رہے گا’۔

آل راونڈر نے مزید کہا کہ اگر ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتی تو ان کا ہم خیر مقدم کرتےہیں.

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹیم آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

مزید رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے باضابطہ طور پر دبئی اور سری لنکا کو ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کے ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا ہے۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this