
Three matches decided on the second day in the Women's Football Club Championship Photo credit : PFF
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 میں دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہائی لینڈرز ویمنز فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواں شیر یونائیٹڈ فٹبال کلب کو 16-0 سے شکست دی۔
جبکہ کوئٹہ میں ہونے والے دوسرے میچ میں میں ہزارہ یونائیٹڈ فٹبال کلب کا مقابلہ کوئٹہ ویمن فٹبال کلب سے ہوا، دلچسپ مقابلے کے بعد ہزارہ یونائیٹڈ نے 1-0 سے میچ اپنے نام کر لیا۔ دن کا تیسرا میچ کراچی میں ہوا جہاں دیہ فٹبال کلب نے بلوچ محمڈن ویمن فٹبال کلب کو 4-2 سے شکست دی۔