الرئيسيةکھیلارسلان ایش نے پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو ٹائٹل جیت...

ارسلان ایش نے پانچواں ٹیکن ایٹ ایوو ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیکن کھلاڑی ارسلان ایش نے لاس ویگاس، یو.ایس.اے میں ایٹ ایوو2024 چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے گرینڈ فائنل میں اپنے ساتھی پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ کو 3-1 سے شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی ۔ اس کے بعد عاطف نے ہارنے والے فائنل میں جاپانی کھلاڑی نوبی کو 3-0 سے ہرا کر ارسلان کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع حاصل کیا۔

اس فتح نے ارسلان کو اپنا پانچواں ایووٹائٹل دلایا، اس سے قبل بھی پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

ارسلان نےاس کامیابی کے متعلق ایک ٹویٹ کیا،” میں نے یہ کامیابی دوبارہ حاصل کی، الحمدللہ، میں نے 5واں ایوو ٹائٹل جیتا ، لیکن یقینی طور پر یہ میرا آخری ٹائٹل نہیں ہے” یعنی وہ آگے بھی اپنی کامیابی کے لیے پر اعتماد ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا، “یہ جیت پاکستان اور وہاں موجود ہر ایک کے لیے ہے .

اس دوران عاطف اپنی کارکردگی سے خوش نہیں تھے لیکن انہوں نے آئندہ کامیابی کا ارادہ ظاہر کیا .انہوں نے کہا :
“سب سے پہلے، میں اپنے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے، میں ہمیشہ ایوو جیتنا چاہتا تھا۔ یہ کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ میں نے اسے جیتنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ناکام رہا اور دوسری پوزیشن حاصل کی.

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے واقعی خوش نہیں ہوں۔ پھر بھی میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے نعمتوں سے نوازا ۔ میں پاکستان کو اعلیٰ سطح پر پیش کرنے کے لیے انتھک محنت کروں گا، ان شاء اللہ۔
یاد رہے، ارسلان نے گزشتہ ماہ اٹلی کے شہر ٹورین میں منعقدہ اونلی دی بیسٹ ٹیکن 8، ٹی.ڈبلیوِٹی چیلنجر جیتا تھا۔ اس نے گرینڈ فائنل میں کے ڈی ایف مولگولڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔

Latest articles

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ...

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے...

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا اردو...

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

More like this

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ...

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے...

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا اردو...