
Red Bull need to do better - Verstappen Photo Credit: AFP
میکس ورسٹاپن نے کہا ہے کہ ریڈ بل کو “بہتر کرنے کی ضرورت ہے ” اور انہوں نے ہنگیرین گرینڈ پریکس کے دوران اپنی بدمزاج ریڈیو پیغامات پر معذرت کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی۔
ورلڈ چیمپئن نے گالیوں کا استعمال کرتے ہوئے بار بار اپنی ٹیم پر ریڈیو پر تنقید کی، ، ایک ریس کے دوران جس میں وہ پانچویں نمبر پر رہے اور لیوس ہیملٹن سے ٹکراؤ کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی۔
ورسٹاپن نے کہا: “میں نہیں سمجھتا کہ ہمیں معذرت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں بس بہتر کام کرنا ہوگا۔”
Photo Credit: AFP
“میں نہیں جانتا کہ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ریڈیو پر کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ یہ کھیل ہے۔ اگر کچھ لوگوں کو یہ پسند نہیں، تو گھر رہیں۔”
ورسٹاپن کو غصہ اس بات پر تھا کہ ان کی ریڈ بل کی گاڑی کی رفتار اس قدر تیز نہیں تھی کہ آسکر پیاسٹری اور لینڈو نوریس کی میکلارن کا مقابلہ کر سکے، جو پہلی اور دوسری پوزیشن پر تھے۔ ٹیم نےحکمت عملی میں غلطیاں کیں جن کی وجہ سے وہ دو بار ہیملٹن کے پیچھے چلے گئے اور دوسری بار فراری کے چارلس لیکلرک سے بھی پیچھے ۔
ان کی مایوسی اس بات سے بھی بڑھ گئی کہ ریڈ بل نے ہنگری میں اپنی گاڑی میں بڑا اپ گریڈ کیا تھا لیکن پھر بھی وہ میدان میں سب سے تیز گاڑی کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔