اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپان میں،17 ویں اسکائی لائن ٹریل سوگڈیرا 2024 میں پاکستان کے کھلاڑی افتخار علی کی شاندار کارکردگی۔ جاپان میں منعقد ہونے والی عالمی ٹریل رننگ (پہاڑیوں میں بھاگنا) میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افتخار علی نے ساتویں پزیشن حاصل کی۔ تقریباً 2000 میٹر بلندی اور 30 کلومیٹر کی پگڈنڈی کو عبور کرنے کے لیے رننگ میں مجموعی طور پر 229 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں عالمی کھلاڑیوں کے علاوہ جاپان کے مقامی کھلاڑیوں بڑی تعداد میں شامل تھے .
پاکستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے افتخار علی نے بہترین قوت اور ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دوڑ میں 7ویں پوزیشن حاصل کی۔
اردو انٹرنیشنل کے صحافی سے خصوصی انٹرویو کے دوران افتخار علی نے بتایا کہ اپنی ملازمت کے ساتھ مصروف ہونے کی وجہ سے وہ ٹریننگ کو زیادہ وقت دینے سے قاصر تھے . مگر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے سال وہ پہلی تین پوزیشن کے لیے مقابلہ کرینگے۔
انہوں نے اس دوڑ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل دنیا میں سب سے زیادہ یورپ میں مشہور ہے اور اس دوڑ کی دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں سے سیریز منعقد ہوتی ہیں، جن میں سے گولڈن ٹریل سیریز، سکائی لائن سیریز، یو۔ٹی۔ایم۔بی سکائی رن اور دیگر سیریز شامل ہیں۔ ان سیریز میں ان ممالک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور ٹاپ پرفارمرز یورپ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی خدوخال اس سیریز کے لیے بہترین ہے لیکن عوامی معلومات اور حکومتی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دوڑ پاکستان میں نہیں پہچانی جاتی۔ انہوں نے اس کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عام کھیلوں جیسے کرکٹ اور فٹبال سے ہٹ کر ایسے کھیلوں میں حصہ لیں جو پاکستان میں رائج نہیں ہیں، اس سے نہ صرف نئی کھیلوں کو ملک میں منعقد ہونے کا موقع ملے گا بلکہ ہم اپنا قومی پرچم کو دنیا کے دیگر کھیلوں میں بھی روشناس کروانے میں کامیاب ہوسکیں گے ۔