الرئيسيةکھیلومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز اور انعامی رقم

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز اور انعامی رقم

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 137 واں ایڈیشن یکم جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب ومبلڈن میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 137جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 130 واں ایڈیشن ہو گا،اس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

Wimbledon Championships 2024
Wimbledon Championships 2024

میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔ ہسپانوی نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے 2023 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی نیل سکوپسکی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوں گے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں چائینز تاپئے کی ہیش سو وائی اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔رواں سال کا تیسرا میگا ایونٹ یکم جولائی سے شروع ہوکر (14دن جاری رہنے کے بعد )14جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر کو مینز سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ جبکہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو سیکنڈ سیڈقرار دیا گیا ہے۔اسی طرح خواتین کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک پائولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک میگا ایونٹ کے لیے ٹاپ سیڈڈ قرار پائی ہیں ،امریکی ٹینس سٹار کوکو گف سیکنڈ سیڈ قرار پائی ہیں۔
Iga Swiatek cements her position as the world's number one female tennis player
Iga Swiatek cements her position as the world’s number one female tennis player

میگا ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ومبلڈن اوپن ٹینس کے لئے 50 کروڑ پائونڈ کی انعامی رقم مختص ہے۔جس میں 2023 کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مردوں اور خواتین کے سنگلز کھلاڑی کتنا کمائیں گے؟
* پہلا راؤنڈ: 60,000 پاؤنڈ
* دوسرا راؤنڈ : 93,000 پاؤنڈ
* تیسرا راؤنڈ : 143,000 پاؤنڈ
* راؤنڈ آف 16: 22,6000 پاؤنڈ
* کوارٹر فائنل: 375,000 پاؤنڈز
* سیمی فائنلز: 715,000 پاؤنڈز
* رنر اپ: 1.4 ملین پاؤنڈ
* چیمپئن: 2.7 ملین پاؤنڈ

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...