
میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا، شیخ رشید
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخرشید احمد نے کہا کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا ہے.انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کیسسز ضرورت سے زیادہ ہی ہو گئے ہیں، چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں بھی مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں،انہوں نے درخواست کی کہ میرے خلاف جو بھی کیس بنے مجھے انکے بارے میں پتہ ہو۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، اللہ سے مدد کی امید ہے، انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے جس دن الیکشن کا شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے.
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہیئں، اداروں اور جماعتوں کے درمیان نہیں، اس کے بعد فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں،میں اور نواز شریف دونوں خاموش ہیں ، نواز شریف 21 کو واپس آئے اور 22 کو میں واپس آیا.
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے نظر لگ گئی ہے، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔