Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے کر پیر کو آرنوس ویل گراؤنڈ، کنگسٹاؤن، سینٹ ونسنٹ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیپال کی ٹیم 107 رنز ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تنظیم حسن ثاقب اور مستفیض الرحمٰن نے شاندارباولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا .

تنظیم نے پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ہم صرف چیزوں کو آسان رکھنا چاہتے تھے ہم اچھی جگہ پر گیند بازی کرنا چاہتے تھے اور گھبرانا نہیں چاہتے تھے ہمیں معلوم تھا کہ ہم اس اسکور کا دفاع کر سکتے ہیں ہر کسی نے اچھی گیند بازی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واقعی سپر ایٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں ہمیں اس کے بارے میں بہت اعتماد ہے اور امید ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

نیپال کی جانب سے کشال مالا نے 27 رنز بنائے جبکہ دیپندر سنگھ ایری نے 25 رنز جوڑے۔

اس سے قبل نیپال نے گروپ ڈی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیپال کی طرف سے کلینکل باؤلنگ ڈسپلے میں سومپال کامی، دیپیندر سنگھ ایری، روہت پاڈیل اور سندیپ لامیچھانے نے2وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا کیونکہ ان کی اننگز رفتار سے محروم رہی شکیب الحسن 22 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this