Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ نے جمعرات کو بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 12ویں میچ میں نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کپتان رچی بیرنگٹن اور مائیکل لیسک نے 19ویں اوور میں تعاقب کو مکمل کرتے ہوئے متاثر کن اننگز کھیلی۔

اسکاٹ لینڈ کو تعاقب کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے چوتھے اوور میں جارج منسی (7) کو کھو دیا.

منسی کے ساتھی مائیکل جونز اننگز کو جاری رکھنے کے خواہاں تھے لیکن نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے اپنے آف اسپن کے ساتھ بروقت آؤٹ کر دیا انہوں نے 20 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

برینڈن میک ملن (19) کو ایراسمس کی گیند پر وکٹ کیپر گرین نے اسٹمپڈ کیا جبکہ میتھیو کراس (1) برنارڈ شولٹز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

سکاٹش کپتان بیرنگٹن اور لیسک نے پانچویں وکٹ کے لیے شراکت داری کی اوراور کھیل میں شاندار واپسی کی.

لیسک نے 18ویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے اپنی 17 گیندوں پر 35 رنز پر چار چھکے لگائے۔ بیرنگٹن 35 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب انہوں نے ڈیوڈ ویز کی گیند پر چھکا لگا کر تعاقب مکمل کیا۔

اس سے قبل کپتان ایراسمس نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم نصف سنچری کااسکور کی .

ایراسمس کی 31 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکوں اور دو چھکےشامل تھے ایراسمس بالآخر لیسک کی گیند پر سٹمپ آوٹ ہو گئے۔

تاہم، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو مجموعی طور پر 170 رنز تک محدودرکھا خاص طور پر ڈیوڈ ویز کے ساتھ جو اومان کے خلاف ابتدائی میچ میں فتح کے بعد ان کے سپر اوور ہیرو تھے۔

وہیل، جنہوں نے پہلے اوور میں جے پی کوٹزے کو آؤٹ کیا، ویزے اور وکٹ کیپر بلے باز زین گرین (28) کی وکٹیں لے کر 33 رنز کے عوض تین کے متاثر کن اعداد و شمار کے ساتھ اختتام کیا کیا۔

Latest articles

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: ساجد اور نعمان نے انگلینڈ کا بیٹنگ آرڈر ایک بار پھر تباہ کر دیا

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: ساجد اور نعمان نے انگلینڈ کا بیٹنگ آرڈر ایک بار...

بھارت نے آسٹریلیا کے دورہ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے آسٹریلیا کے دورہ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اسکواڈ...

قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیم کے کپتان کا اعلان

قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیم کے کپتان کا اعلان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق...

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

More like this