الرئيسيةبین الاقوامیویت نام : 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14 افراد...

ویت نام : 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

Published on

spot_img

ویت نام 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ویت نام میں 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آگ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے وسطی علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں لگی۔

رپورٹس کے مطابق 5 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا یہ واقعہ رات کے وقت رونما ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنگ گلیاں ہونے کے سبب فائر فائٹرز کو عمارت تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

ادھر حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں14 افراد ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ عمارت میں 24 فیملیاں آباد تھیں، عمارت میں آگ لگنے کے ساتھ کئی دھماکے بھی ہوئے۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ آگ عمارت کے سامنے چھوٹے صحن میں لگی جو الیکٹرک بائیکس کی فروخت اور مرمت کے لیے گیراج کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور فیملیز کی جانب سے اکثر رات کے وقت موٹر سائیکل کی بیٹریوں کی چارجنگ کی جاتی تھی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this