Friday, July 5, 2024
پاکستانبشام دہشت گرد حملہ: حکومت چینی شہریوں کے ورثاء کو 25 لاکھ...

بشام دہشت گرد حملہ: حکومت چینی شہریوں کے ورثاء کو 25 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرے گی

بشام دہشت گرد حملہ حکومت چینی شہریوں کے ورثاء کو 25 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرے گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے بزنس ریکارڈر کے مطابق پاکستان 25 مارچ 2024 کو بشام، سوات (خیبر پختونخوا) کے قریب دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں جانے والے پانچ چینی شہریوں کے ورثاء کو تقریباً 2.5 ملین ڈالر کا معاوضہ ادا کرے گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہر شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی امید کے ساتھ آئندہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بشام واقعے کے چینی متاثرین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔

چینی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ہلاکت خیز حملے کے بعد اپنے شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 چینی باشندے جاں بحق

حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی تھی اور چین سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

بعد ازاں اسلام آباد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ بشام دہشت گرد حملہ (جس میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد کی جانیں گئیں) پاکستان اور سٹریٹجک اتحادیوں اور شراکت داروں، خاص طور پر چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش تھی۔

حکومت نے چینی شہریوں کو لے جانے والی بس کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر چند سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔

واضح‌رہے کہ چند روز قبل آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مارچ میں خیبر پختونخواہ کے بشام میں خودکش بم حملہ، جس میں پانچ چینی انجینئرز ہلاک ہوئے، اس کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک افغانستان میں کی گئی تھی، اور یہ کہ بمبار افغان شہری تھا۔ تاہم طالبان کی وزارت دفاع نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ چینی انجینئرز پر حملے میں افغان باشندے ملوث تھے۔

دیگر خبریں

Trending

پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے

0
پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے پرندوں کو عام طور پر ہماری زمین کی صحت کا پیمانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی نظام...