Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیبھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو اسپین...

بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو اسپین میں لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا

Published on

spot_img

بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو اسپین میں لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this