Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا...

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا اعلان کب کرے گا؟

Published on

spot_img

پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا اعلان کب کرے گا؟

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت مشکل میں ہے کیونکہ وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

پی سی بی 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے بعد اسکواڈ کا اعلان کرے گا کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 25 مئی کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف، عثمان خان اور سلمان علی آغا کو آئرلینڈ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا جبکہ حسن علی، جنہیں رؤف کے بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا انہوں نے آئرلینڈ سیریز کے دوران ایک میچ کھیلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف کو ورلڈ کپ سے قبل آنے والے دنوں میں اپنی 100 فیصد فٹنس ثابت کرنا ہوگی جبکہ عثمان، سلمان، حسن کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر سکواڈ میں شامل کیے جانے کی امید ہے۔

پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائٹنز کا سب سے زیادہ متوقع ٹاکرا 9 جون (اتوار) کو نیویارک میں ہوگا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this