الرئيسيةپاکستانوزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے...

وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

Published on

spot_img

وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا ہے، قائد نوازشریف کو 28مئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی صدر بنایاجائے گا۔

مسلم لیگ ن نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرارداد بھی پاس کررکھی ہے، پارٹی ذرائع شہبازشریف نے 11مئی کو پارٹی قیادت کومستعفی ہونےکے فیصلےسے آگاہ کردیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے شہباز شریف کے استعفی کی تصدیق کردی ہے۔

شہباز شریف نے2روزقبل پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کیلئےمشاورت شروع کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر سابق صدر و قائد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سونپی جائے گی۔

دوسری جانب ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو طلب کیا جا چکا ہے ، ن لیگ جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کوپارٹی صدرمنتخب کرے گی۔

پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ حکومتی اورپارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے.

لیگی رہنماعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ امکان ہےنواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھالیں گے، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

ن لیگ کے معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی قائد کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ جلد پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this