Sunday, October 27, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان کرکٹ ٹیم کا امریکی سفارت...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان کرکٹ ٹیم کا امریکی سفارت خانے کا دورہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

توقع ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرے گا اور اس سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی اپنے ویزا کا عمل شروع کرنے کے لیے سفارت خانے گئے تھے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے سفارت خانے میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ وقت گزارا اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔

سفیر بلوم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اسلام آباد میں یو ایس ایمبیسی میں ملاقات اور مبارکباد کے لیے میزبانی کی امریکی سفارت خانہ پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کیا۔

شاہین شاہ اور شاداب خان نے سفیر کو امریکی سفارت خانے کی ایک خصوصی کرکٹ گیند کا استعمال کرتے ہوئے کچھ کرکٹ ٹپس دیں پاکستانی ٹیم نے سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور ٹیم کی جرسی پیش کی سفیر بلوم نے ٹیم کو یادگاری سفارت خانے کی کرکٹ بال اور آٹوگراف والا سافٹ بال اور بیٹ پیش کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے اور دونوں ٹیمیں 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ متوقع میچوں میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول

6 جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس

9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک

11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک

16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل

Latest articles

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25 کھلاڑی شامل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25 کھلاڑی شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس...

ایران پر اسرائیلی حملہ: حملے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد اسرائیلی ذرائع نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بارے میں...

پی سی بی کے سربراہ کا محمد رضوان کو پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کے سربراہ کا محمد رضوان کو پاکستان کا وائٹ بال کپتان...

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ شکست کے باوجود کوئی دباؤ نہیں،روہت شرما

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ شکست کے باوجود کوئی دباؤ نہیں،روہت شرما اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے...

More like this