Wednesday, November 27, 2024
Homeایرانپاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Published on

spot_img

پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے ممالک میں دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ سے پیر کی شب جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور وزیر قانون امین حسین رحیمی سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا، جس میں باہمی تعاون اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو مزید بہتر بنانا شامل ہے۔ اس سلسلے میں جلد از جلد سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر احمد وحیدی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے اعلیٰ سطح کے وفد میں شامل ہیں جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔ ایرانی صدر پیر کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ایرانی صدر اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں منگل کو لاہور پہنچے جبکہ اس کے بعد وہ کراچی جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب رواں برس جنوری میں ایران نے پاکستان کی حدود کے اندر حملہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے جواب میں اگلے ہی پاکستان نے ایران کی سرزمین پر بلوچ علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کے پوشیدہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے نو دہشت گردوں کو مارنے کا اعلان کیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سرحدی دہشت گردی اور حملوں کے باعث دونوں ممالک کے مابین طے پایا تھا کہ دونوں اطراف سے سینیئر فوجی افسران کو لائزان (رابطہ) افسر تعینات کیا جائے گا تاکہ سرحدی تنازعے جنم نہ لیں اور موقعے پر ہی معاملات کو حل کر لیا جائے۔

اس مقصد کے لیے بات چیت اور لائزان افسر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد لائزان افسر پاکستان۔ایران سرحد پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستانی وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو اس سلسلے میں ایران کے دورے کی دعوت دی جہاں عراقی ہم منصب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

فریقین نے فیصلہ کیا کہ مشترکہ اقدامات سے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دورے کی دعوت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...