اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل کے لیے “بہت اچھا” ہوگا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ کی سب سے بڑی دشمنی ہے جو پوری دنیا دیکھتی ہے کہ دونوں فریق کب ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں اگرچہ وہ کئی سالوں میں ایک دوسرے کے خلاف ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس میں کھیل چکے ہیں لیکن 2013 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔
میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے، چاہے اسے نیوٹرل وینیو ہی کیوں نہ ہونا پڑے مجھے امید ہے کہ لوگ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتاتھا پہ کیا۔
وان کا یہ بیان ہندوستانی کپتان روہت شرما کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی “شاندار” باؤلنگ لائن اپ کا سامنا کرنا پسند کریں گے۔