اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رضوان، نے اپنی 79ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 3000 رنز مکمل کی وہ کوہلی، اور بابر، سے آگے سب سے تیز ترین رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
ایسا کرتے ہوئے وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 3000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن گئے کیونکہ صرف بابر (3,712) نے پاکستان کے لیے 31 سالہ کھلاڑی سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
رضوان نے ایک اور سنگ میل کے ساتھ تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام لکھوایا جو کہ آنے والے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اعتماد بڑھانے والا ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز
اننگز 79- محمد رضوان (پاکستان)
اننگز 81- ویرات کوہلی (بھارت)
اننگز81 – بابر اعظم (پاکستان)
اننگز 98- ایرون فنچ (آسٹریلیا)
اننگز 101- مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ)