Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث کے...

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث کے پی کے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

Published on

spot_img

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث کے پی کے میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی.

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پچھلےدو روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8افراد جانبحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے.

رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 4 بچے 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین ، 6 مرد اور 2 بچے شامل ہیں .

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 85 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھروں کو مکمل جبکہ 70 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے اپر دیر میں 2بچے جاں بحق ایک مرداور تین خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں 25 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لوئر چترال میں ایک شخص جاں بحق چارمرد شدید زخمی ہوئے ہیں 35گھروں کونقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سوات میں دوبچوں اور ایک مرد سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 بچہ زخمی ہوا تین گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

باجوڑ میں ایک خاتوں زخمی ہوئی ہے پانچ گھروں کو نقصان پہنچاہے جبکہ لوئر دیرمیں 1 خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں ایک شخص،ملاکنڈ میں ایک شخص اور لوئیر دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ۔

تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے .

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا .

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال کے متاثرین کے لئے پی ڈی ایم اے کے ؤییر ہاوس سے 200 خیمے راوانہ کر دئیے گئے.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت.

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا .

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this