Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد...

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

Published on

spot_img

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو اسلحے کی فروخت یا فراہمی پر پابندی کی پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 13 غیر حاضر رہے اور چھ نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

انسانی حقوق کونسل پیش کی جانے والی اس قرارداد میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کے مطالبے کی وجہ سے غزہ میں نسل کشی کے ممکنہ خطرے کو قرار دیا گیا تھا۔

قرارداد کا مسودہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 56 رکن ممالک میں سے 55 کی جانب سے پیش کیا ہے جہاں البانیہ کے سوا او آئی سی کے تمام ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔

اس متن کو پیش کرنے میں پاکستان کو بولیویا، کیوبا اور جنیوا میں فلسطینی مشن کی بھی حمایت حاصل تھی۔

قرارداد کے متن میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحے، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی بند کریں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات سمیت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی کی ضرورت ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں ’نسل کشی کا خطرہ ہے۔‘

قرارداد میں غزہ میں ’بین الاقوامی قانون کی تمام خلاف ورزیوں کے قابل اعتماد، بروقت اور جامع احتساب کی ضرورت‘ پر زور دیا گیا ہے۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this