اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی، نے پیر کو بنگلورو میں پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورو آئی پی ایل 2024 میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں اپنا 100 واں ففٹی پلس اسکور بنا کر ریکارڈ درج کیا.
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسا کرنے والے یہ تیسرے بلے باز ہیں کوہلی، نے آٹھ سنچریاں اور 92 نصف سنچریاں بنائی ہیں ان میں سے ایک سنچری اور 37 نصف سنچریاں بین الاقوامی میچوں میں بنی ہیں۔
اس فہرست میں کرس گیل، 110 پچاس سے زائد سکور کے ساتھ سرفہرست ہیں اس کے بعد ڈیوڈ وارنر، دوسرے نمبر پر ہیں جن کے نام 109 ایسے سکور ہیں جبکہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم،ان کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
کوہلی نے 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی یہ ان کی آئی پی ایل میں 51 ویں نصف سنچری ہےوہ کھیل ختم نہ کر سکے اور 49 گیندوں پر 77 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
افواہیں ہیں کہ انہیں میگا ایونٹ کے لئے ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے35 سالہ کھلاڑی نے جنوری میں افغانستان کے خلاف 2022 کے ورلڈ کپ کے بعد اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلا۔
کپتان روہت شرما نے بھی اس سیریز میں واپسی کی اور توقع ہے کہ وہ یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس عظیم بلے باز نے گزشتہ سال یادگار آئی پی ایل میں 639 رنز بنائے تھے جن میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔