Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجویریہ خان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر...

جویریہ خان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

جویریہ خان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جویریہ خان، نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے کے 15 سال بعد اپنے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا .

دائیں ہاتھ کی بلے باز نے 2009 میں ڈبلن میں آئرلینڈ کا سامنا کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کا آغاز کیا۔

جویریہ، نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل تھیں اس نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جویریہ، اس وقت پاکستان ویمن ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری کھلاڑی ہیں اور بسمہ معروف کے علاوہ پاکستان کی واحد خواتین کرکٹر ہیں جنہوں نے ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

جویریہ، نے بالترتیب چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010 اور 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

جویریہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ میں ا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتی ہوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی میں اپنے پورے کیریئر میں ملنے والی غیر متزلزل حمایت کی شکر گزار ہوں میں اپنے خاندان ٹیم کے ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے محکمہ زیڈ ٹی بی ایل کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی تعریف نے مجھ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مجھے دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا تھامنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

دریں اثنا، خواتین کرکٹ کی سربراہ، تانیہ ملک نے کہا: “پی سی بی اور تمام کرکٹ شائقین کی جانب سے، میں جویریہ خان کی پاکستان میں خواتین کی کرکٹ میں انمول شراکت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this