Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے...

پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، عطا اللہ تارڑ

Published on

spot_img

پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانےکی ہدایات مل رہی ہیں، معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے ہیں، صحافیوں کے حقوق کے لیے پُل کا کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا، وزیراعظم مہنگائی، بے روزگاری کےخاتمےکے لیےکام کررہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں، کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے مکروہ مہم شروع کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یورپی یونین سے رابطہ کرکے کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا GSP پلس اسٹیٹس واپس لے لیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، اُن کے زیر استعمال 3 کمرے ہیں، ہفتے میں 4 ملاقاتوں کی اجازت ہے، ایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ، میانوالی اور ڈی جی خان کی جیلوں کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے.

عطاتارڑ نے کہا کہ اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں، تین جیلوں کا آڈٹ کررہے ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ صرف اڈیالہ کیلئے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی، میاںوالی ،ڈی جی خان کی جیلوں کا بھی سکیورٹی آڈٹ کررہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کےقریب تخریب کاری کی اطلاعات کے سبب ملاقاتوں پرپابندی عائدکی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 3 کمرے، کچن اور واک کے لیے راہداری دی گئی ہے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this