اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس میں 414 پوائنٹس کی کمی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا جار ہا ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 414 پوائنٹس گر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای -100 انڈیکس 414 پوائنٹس یا 0.63 فیصد کمی کے بعد 65 ہزار 341 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 755 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 4 مارچ کو انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 65 ہزار 951 پر بند ہوا تھا۔
یکم مارچ کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔