Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے...

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

Published on

spot_img

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

عثمان خان نے شاندار 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی محمد رضوان کے باولرز نےہوم ٹیم کو 169/7تک محدود کردیا .

190 رنز کے مجموعی ہدف کے تعاقب میں کنگز مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔

ہوم سائیڈ کو تعاقب کے لیے ایک ناپسندیدہ آغاز کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے بیٹنگ پاور پلے کے اندر دو وکٹیں کھو دی.

دو وکٹیں کھو جانے کے بعد کپتان شان مسعود، نے ملک کے ساتھ مختصر وقت کے لیے اننگز مستحکم کرنے کی کوشش کی .

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

دونوں نے سمجھداری سے بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے اس سے قبل اسامہ میر نے 10ویں اوور میں مسعود کو آؤٹ کر دیا .

مسعود، نے 29 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے مستحکم 36 رنز بنائے۔

ملک نے اس کے بعد لیوس ڈو پلوئے، کے ساتھ ایک مختصر شراکت قائم کی تجربہ کار آل راؤنڈر ملک نے کنگز کے لیے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

17ویں اوور میں کنگز کی ایک اور وکٹ گر گئی جب محمد عرفان خان، 19 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد واپس پویلین لوٹ گئے.

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

حسن علی، اور محمد نواز، نے آخری اوورز میں 41 رنز کی شاندار شراکت کے ساتھ قیمتی مزاحمت کی جو اختتامی ڈیلیوری پر ختم ہوئی تاہم کنگز پی ایس ایل 9 میں اپنی تیسری فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

حسن، نے آٹھ گیندوں پر تیز 17 رنز بنائے جبکہ نواز 17 گیندوں پر 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی، کرس جارڈن، خوشدل شاہ اور محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کپتان رضوان، نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئےدوسری وکٹ کے دوران ایک طویل شراکت قائم کی .

عثمان، نے اپنے کپتان رضوان، کے ساتھ درمیان میں شمولیت اختیار کی اور دونوں نے ایک شاندار اننگز کا آغاز کیا،

یہ شراکت داری 15 اوورز تک جاری رہی جس نے سلطانز کے مجموعی اسکور میں 148 رنز کا حصہ ڈالا۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

عثمان، نے متاثر کن شراکت میں بنیادی طور پر مرکزی کردار ادا کیا جبکہ رضوان، نے محتاط نصف سنچری حاصل کرنے کے بعد بالآخر 18ویں اوور میں روانہ ہونے سے قبل استحکام فراہم کیا۔

انہوں نے 44 گیندوں پر 58 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے بھی شامل تھے۔

سلطانز کو اپنی بیٹنگ مہم میں ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب افتخار احمد آخری اوور کی پہلی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

لیکن عثمان خان، ثابت قدم رہے اور آخری اوور میں میر حمزہ کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی پی ایس ایل کی دوسری سنچری مکمل کی۔

عثمان، ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 59 گیندوں پر 106 رنز بنائے 5 چھکوں سمیت 15 چوکے لگائے۔

کنگز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت بلیسنگ مزاربانی، نے کی اور حسن، نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عثمان خان، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this