Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز...

پی ایس ایل 9:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سےشکست دے دی.

محمد رضوان کی ٹیم نے 181 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا کیونکہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز اپنے مخالفین کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز نے سست آغاز کیا کیونکہ وہ محمد علی، اور ڈیوڈ ولی، کے خلاف پہلے دو اوورز میں صرف 8 رنز بنا سکے۔

جیسن رائے، تیسرے اوور میں علی، کی گیند پر آوٹ ہو گئے سعود شکیل، نے چھٹے اوور میں ولی، کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا دی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان ریلی روسو اور نوجوان کھلاڑی خواجہ نافے نے اننگز کو مستحکم رکھا اور 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

وکٹیں گرتی رہیں اور مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 167 رنز کا مجموعی اسکور بنا سکی جس کے نتیجے میں انہیں 13 رنز سے ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز نےشاندار آغاز فراہم کیا جب اوپنر عثمان خان، نے اکیل حسین، کو تین چوکے لگائے اور پہلا اوور 14 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ ختم کیا تاہم دائیں ہاتھ کے بلے باز کو اسپنر ابرار احمد، نے تیسرے اوور میں 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر دیا.

محمد رضوان، نے ہینڈرکس ،کے ساتھ 79 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس کے دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اس کے بعد سلطانز کے کپتان 42 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے.

رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ میچ پر مکمل کنٹرول میں نظر آیا کیونکہ انہوں نے سلطانز کو 16 اوورز میں 122-2 تک محدود کر دیا تھا۔

تاہم ہینڈرکس، اور طاہر نے ہوم سائیڈ کے لیے کھیل کا رخ بدل دیا کیونکہ دونوں نے آخری چار اوورز میں 58 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مسابقتی مجموعی اسکور تک پہنچایا۔

ہینڈرکس، آخری اوور میں 47 گیندوں پر 72 رنز بنانے کے بعد روانہ ہوئے جبکہ طاہر 22 پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this