Friday, January 10, 2025
Homeپاکستانٹیکنو موبائل کو صدر عارف علوی سے ایوارڈ ملا

ٹیکنو موبائل کو صدر عارف علوی سے ایوارڈ ملا

Published on

ٹیکنو موبائل کو صدر عارف علوی سے ایوارڈ ملا

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ٹیکنو موبائل کو خواتین کی شمولیت اور ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز صنعت کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹ ایگزیکٹوز، اسٹارٹ اپس، اور خواتین کی مالی شمولیت اور تکنیکی ترقی میں کردار اداکرنے والی بہترین کمپنیوں نے شرکت کی.

اس تقریب کا تھیم (Embracing Financial Inclusion & Business Transformation ) “مالی شمولیت اور کاروباری تبدیلی اپنانا” تھا

صدر عارف علوی نے تقریب کے دوران مقامی پیداوار کے حوالے سے ٹیکنو کے عزم کو سراہا۔ ٹیکنو موبائل کی جدید ترین فیکٹریاں، جن میں 11 پروڈکشن لائنیں ہیں، ہر ماہ 850,000 اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں۔

صرف 2023 میں ٹیکنو نے 1.4 ملین سمارٹ فونز تیار کر کے پاکستان کے سب سے بڑے موبائل فون بنانے والے اداروں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ TECNO کی 3000 افراد پر مشتمل افرادی قوت میں 30% خواتین ملازمین شامل ہیں، جو کہ مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ میں خواتین کی افرادی قوت کی سب سے زیادہ نمائندگی ہے۔

ٹیکنو نے جاز (Jazz) اور نسٹ (NUST) جیسے صنعت کاروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس سے پاکستان کو 5G ٹیکنالوجی کے دور میں لے جایا گیا ہے۔

نسٹ (NUST) میں پاکستان کی پہلی 5G ٹیسٹنگ لیب کا قیام تکنیکی ترقی اور تعلیمی تحقیق کے لیے ٹیکنو کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹیکنو پاکستان کے سیلز ڈائریکٹر جناب عدیل طاہر نے کمپنی کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اعلیٰ ترین سطحوں سے پذیرائی حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

عدیل طاہر نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ شروع کرنے والی پہلی کمپنی ہونے اور ہمارے مینوفیکچرنگ پلانٹس میں کام کرنے والی خواتین کا سب سے زیادہ تناسب رکھنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاز اور نسٹ کے ساتھ 5G تحقیق اور تعلیمی مقاصد کےلئے یہ تعاون پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور فروغ پذیر 5G ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھے گا اور یہ ٹیکنو پاکستا ن کےلئے انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this