Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاسلم اقبال پنجاب ،سالار خان بلوچستان میں پی ٹی آئی کے...

اسلم اقبال پنجاب ،سالار خان بلوچستان میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار نامزد

Published on

spot_img

اسلم اقبال پنجاب ،سالار خان بلوچستان میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار نامزد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے پنجاب میں اسلم اقبال اور بلوچستان میں سالار خان کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ایوب خان ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ، ایم کیو ایم کیساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، کوئی پاور شیئرنگ نہیں ہوگی، اُس وقت تک مضبوط اپوزیشن کریں گے جب تک ہمارا فل مینڈیٹ نہیں آتا۔الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70 کیسز کا جلد فیصلہ ہو ، تاکہ مینڈیٹ اس کو ملے جس کا ہے۔ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ن لیگ ، پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی چئیرمین کا ہیغام ہے کہ پی ٹی آئی کی شئیرنگ کی سیاست نہیں ہے ،اس لیے ہم ان کے ساتھ کوئی پاور شئیر نہیں کریں گے،ہمارے پاس پنجاب کے پی اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن ہیں۔

پنجاب میں وزیر اعلٰی کے امید وار میاں اسلم ہوں گے۔بلوچستان میں ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار سالار خان ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف نے بروز ہفتہ ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہفتے کو تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔جو جماعتیں سمجھتی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی وہ ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں۔ تحریک انصاف کل بین الاقوامی میڈیا کے سامنے دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ کوئی انتشار کرے تو ان کو روکیں، کوئی تشدد کرے تو ان کا تشدد برداشت کرنا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this