بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ابو ظہبی میں ہندو مندر کا افتتاح کردیا
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انڈیا کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے ابوظہبی کے میں ہندو مندر کا افتتاح کردیا ہے.
اس مندر کی بنیاد سنہ 2017 میں وزیر اعظم مودی نے رکھی تھی۔ مندر کے سات مینار ہیں جو متحدہ عرب امارات کے سات امارتوں کی علامت ہیں.
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ابوظہبی میں مندر کی تعمیر کیلئے 27 ایکڑ زمین کا تحفہ دیا تھا جہاں پر ہندو تنظیم بی اے پی ایس (BAPS) کی جانب سے تقریباً 95 ملین ڈالر کی لاگت سے ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا گیا. اس مندر کو ہندو تنظیم شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) نے تعمیر کیا ہے جس کا صدر دفتر نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مندر کو راجستھانی گلابی پتھر اور اطالوی ماربل کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اور اس کی اونچائی 108 فٹ ہے۔
نریندا مودی نے مندر کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں پر موجود ہندو مذہبی رہنماؤں اور راہبوں کے ساتھ عبادت کرتے ہوئے مختلف رسومات ادا کی جس میں متحدہ عرب امارات کےحکومت کے اراکین، بالی ووڈ اداکاروں اور وہاں پر مقیم ہندوستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی.
یو اے ای کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے مندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دبئی اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مودی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ مندر مختلف مذاہب اور نسلوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے کھلے دل کی عکاسی کرتا ہے۔
جبکہ مودی نے مندر کی تعمیر کی اجازت دینے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نہ صرف متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہندوستانیوں بلکہ تمام 140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔