Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsجب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے...

جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات

Published on

spot_img

جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں، 29 فروری تک کسی بھی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے قانونی فورمز موجود ہیں، قانون کا عمل جاری رہنا چاہئے، اگر کسی سے زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہے تو اسے قانونی فورمز سے ہی رجوع کرنا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملکی قوانین کے تحت مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے علاوہ وزارت پارلیمانی امور کی ذمہ داری بھی مجھ پر ہے، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے سمری پر میرے دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر جب مناسب اور ضروری ہوگا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بعد 14 دن کے اندر حتمی انتخابی نتائج جاری کرنا ہوتے ہیں،

آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت الیکشن کے بعد 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں، انتخابات سے 21 دن بعد تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ 29 فروری ہے، 29 فروری تک کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کا کوئی بھی رکن وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this